نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے افتتاح میں متعدد رکاوٹیں سامنے آ گئیں

16 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کے20 اپریل کو افتتاح کیلئے تیاریوں میں کئی رکاوٹیں سامنے آگئیں اے ایس ایف بیس کیمپ کی عمارت نا مکمل کھڑی ہے صرف دو بلاک بن سکے لیڈیز ہاسٹل ، پولیس بلاک ، میس ، یوٹیلٹی بلاک ، ایڈمن بلاک سمیت کئی شعبے مکمل نہ ہو سکے ائرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے مختص کی گئی اڑہائی ہزار کی بجائے صرف1100 اے ایس ایف اہلکار ہی پہنچائے جا سکے نیو ائرپورٹ میں پانی اور گیس کی فراہمی کے مسائل بھی سامنے آئے کیفے ٹیریا کی سہولت مکمل نہ ہوپائی ڈومیسٹک ڈیپارچر پر کئی مقامات پر کام نامکمل ہے اور ارائیول میں صفائی کی جا رہی ہے دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی انتظامات کو غیر تسلی بخش پایا تھا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...