5 سالوں میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 مزدور بیرون ملک بھیجے گئے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت اوور سیز پاکستانیز نے گزشتہ پانچ سالوں میں 37لاکھ 28ہزار 330 پاکستانی مزدور بیرون ممالک بھیجے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل نے 1جنوری2013سے 28فروری 2018تک 37لاکھ 28ہزار 330پاکستانی مزدور بیرون ممالک بھیجے، سب سے زیادہ پنجاب سے 19لاکھ 33ہزار 222 ، بلوچستان سے 35 ہزار‘ سندھ سے 4لاکھ 9 ہزار 243 ‘ خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ 67 ہزار 854‘ آزاد جموں و کشمیر سے 2لاکھ 38ہزار 821، گلگت بلتستان سے 12 ہزار 976،قبائلی علاقہ جات سے 1لاکھ 91 ہزار713، جبکہ اسلام آباد سے38ہزار 858 افراد کو بیرون ملک بھیجا گیا ،2013میں 6لاکھ 24ہزار 171پاکستانی باہر بھیجے گئے ، 2014میں 7لاکھ 53ہزار 841، 2015میں 9لاکھ 47ہزار 699، 2016میں 8لاکھ 40ہزار 408، 2017میں 4لاکھ97ہزار 59، اور 2018میں فروری تک 65ہزار 152پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا ۔