شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

16 اپریل 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)شعبان المعظم 1439ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو کراچی میں منعقد ہو گا جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ علاقائی اور ضلعی کمیٹیوں کے ارکان اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں منعقد ہو گا۔