نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے: مرتضیٰ جاوید عباسی

16 اپریل 2018

ایبٹ آباد (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں جیسی بھی ہوں ہزارہ سے مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی ،نوز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے ۔(ن )لیگ کا ہر اُمیدوار کامیاب ہو گا ۔حویلیاں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک منظم لابی مسلم لیگ (ن) اور نوزشریف کے خلاف مہم چلا رہی ہے جسے عوام نے مسترد کر دیا۔ نواز شریف پاکستانی سیاست کی ناقابل فراموش حقیقت ہیں جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سمیت ہزارہ میں حلقہ بندیوں میں مسلم لیگ (ن) کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ ن کا مقابلہ کرنا یہودی لابی کے ایجنٹوں کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ملک دشمن قوتوں کو برداشت نہیں جس بناپر نواز شریف کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ۔مسلم لیگ متحد ہے اور اگلے الیکشن میں بھی متحد نظر آئے گی ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...