ٹھٹہ میں سفاک شوہروں نے اپنی2بیویوں کو قتل کردیا

16 اپریل 2018

ٹھٹھہ(بیور ورپورٹ) ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں مشتعل شوہروںنے دو بیویوںپر فائرنگ کرکے قتل کردیا‘ تفصیلات کے مطابق جتوئی گوٹھ میں وقت پر کھانا نہ ملنے پر بودو جتوئی نے مشتعل ہوکر اپنی بیوی کو ڑی پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا۔ دوسرا واقعہ چلیا کے قریب ہوا جہاں غلام رسول نے سسرال جاکر اپنے بیوی رضیہ کو گھر چلنے کا حکم دیا۔ بیوی کے انکار پر شوہر نے فائرنگ کرکے رضیہ کو ہلاک کردیا۔ رضیہ کے بھائی اللہ بخش نے مقدمہ درج کرادیا جس کے بعد پولیس نے قاتل غلام رسول کو گرفتار کرلیا۔