برطانوی شہزادے ہیری کی شادی کی تیاریاں جاری، تصویروں کیلئے امریکی فوٹوگرافرکاچناؤ

16 اپریل 2018

لندن(این این آئی) برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی امریکی منگیتر میگھان مارکلے نے اپنی شادی کی تصویریں بنوانے کیلیے امریکی فوٹوگرافر کو منتخب کرلیا ہے۔شہزادہ ہیری کے دفترنے بتایاہے کہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے فیشن فوٹوگرافرالیکزی لوبومرسکی اگلے ماہ ان کی شادی کے موقع پر میگاایونٹ کی تصویریں بنائیں گے۔فوٹرگرافر نے برطانوی شاہی خاندان کی اہم شادی کی تقریب میں فوٹوگرافی کیلئے خود کا انتخاب ہونے پر اسے اعزاز قراردیاہے۔