بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی محبت کرنیوالے شوہر نے خودکشی کرلی

16 اپریل 2018

سکھر(بیورو رپورٹ) بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی۔ شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر کھاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی میں بیوی کے روٹھ کر میکے جانے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر20 سالہ نوجوان علی حیدر نے کالا پتھر کھاکر خودکشی کرلی۔ نوجوان کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔