ٹھٹھہ کے قریب حادثات‘ 13 مسافر شدید زخمی

16 اپریل 2018

ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ) ٹھٹھہ کے قریب تین مختلف حادثات میں 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کراچی کے باشندے کینجھر جھیل پر تفریح کے لئے جارہے تھے۔ راستے میں تیز رفتاری کے باعث چلیا کے قریب کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 8 افراد زخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعہ کو فوری طورپر کراچی روانہ کردیا گیا۔ دوسرا حادثہ قومی شاہراہ پر گجو شہر کے قریب پیش آیا۔ جہاں ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی کار کا موٹر سائیکل سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں3 افراد جن میں حفیظ اور نور محمد میربحر شامل شدید زخمی ہوگئے۔ تیسرا حادثہ نودو باران کے قریب جہاں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں2 افراد زخمی ہوگئے۔