رانی پور میں خسرہ کی وباء نے 3بچوں کی جان لے لی

16 اپریل 2018

ہنگورجہ(نامہ نگار) رانی پور کے گردونواح میں خسرہ نے وبائی صورت اختیار کرلی۔ دوبچیاں اور ایک بچہ مرض میں مبتلا ہوکر چل بسا ۔ تفصیلات کے مطابق رانی پور کے قریب گائوں گھنور خان جونیجومیں معصوم بچی نسیم بانو اور درازاشریف میں معصوم ارم بھٹی اور مختیار حسین بھٹی جانبحق ہوگئے ہیں جب مختلف گائوں میں کئی معصوم بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ وہاں کے سماجی رہنماء غلام شبیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کوئی بھی توجہ نہیں دی ہے انہوں نے محکمہ صحت کے اعلی افسران سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...