ہرات میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، گاڑیاں تباہ
کابل(این این آئی)مغربی افغانستان میں طالبان کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے کے نتیجے میں گیارہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے مغربی افغان صوبے ہرات کے شنڈنڈ ضلع میں ہونے والے اس حملے میں پولیس کی دو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، جب کہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اس حملے میں طالبان نے پولیس اہلکاروں کے زیراستعمال ہتھیار اور گولا بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔صوبائی گورنر کے ایک ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ دو گھنٹے تک پولیس اہلکاروں اور مسلح جنگجوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ضلعی گورنر شکراللہ شاکر نے اس واقعے اور ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جس مقام پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر یہ حملہ کیا گیا وہ ضلعی مرکز سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر قائم تھی۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب جنوب مشرقی افغان صوبے غزنی میں ایک اور حملے میں طالبان نے مقامی گورنر سمیت سات افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ عسکریت پسندوں نے وہاں ایک ضلعی حکومتی دفتر پر حملہ کیا تھا۔
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ...
قریبی دوست ہی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ رہے ہیں،امریکی پادری کی رہائی فتح ...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ ...
EXIT کی تلاش
خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...
ہرات میں دھماکہ، جھڑپیں، 4 بچوں، 2 فوجیوں سمیت 23 ہلاک
کابل (نیٹ نیوز+ آن لائن) افغانستان میں دھماکے ، جھڑپوں میں 23 افراد مارے ...
افغانستان: طالبان کا حملہ، سربراہ سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی، کئی ...
کابل(آئی این پی)افغان صوبہ ہرات میں طالبان حملے میں10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ4 ...
افغانستا ن: طالبان کا حملہ‘ سربراہ سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک‘ 4 زخمی‘ ...
کابل(آئی این پی)افغان صوبہ ہرات میں طالبان حملے میں10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ4 ...