سا نگھڑ میں مسلح افراد کی فائر نگ سے2 پو لیس اہلکا ر ہلا ک

16 اپریل 2018

سانگھڑ ( نامہ نگار )سانگھڑ کے قریب موٹرسائیکل پر گزرنے والے پولیس اہلکار میر محمد جتوئی اور اسکے کزن محمد حسین جتوئی پر موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقعے پر دم توڑ گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے دونوں نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرائیں ملزمان فرارہوگئے ایس ایس پی رائو عارف اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ر ابطہ کر نے پر ڈی ایس پی آصف علی آرائیں نے بتا یا کہ ابھی تک کوئی کیس داخل نہیں ہوا ۔