مالی : امن فوجیوں پر جنگجوئوں کا حملہ، ایک فوجی ہلاک ،10 زخمی

16 اپریل 2018

ٹمبکٹو(صباح نیوز)مالی میں فرانس اور اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنگجوں نے یہ کارروائی ٹمبکٹو میں امن فوجیوں کا بھیس بدل کر سر انجام دی۔ بتایا گیا کہ اس حملے میں دو کار بم حملے اور درجنوں راکٹ فائرکے گئے۔ مالی کی حکومت نے بتایا کہ اس کارروائی کی وجہ سے اقوام متحدہ کا ایک امن سپاہی ہلاک جبکہ دس فرانسیسی فوجی زخمی ہوئے۔ 2013ء سے ایسے حملوں کے نتیجے میں مالی میں تعینات اقوام متحدہ کے 162 امن فوجی اور دیگر اہلکار مارے جا چکے ہیں۔