کا ر سواروں پر حملہ کرنے پر نو جوان گرفتار

16 اپریل 2018

میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص کھپرو روڈ پر واقع درگاہ امیدن بھری کے قریب کار کا شیشہ لگنے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے کار میں سوار قادر بخش خاص خیلی اور ان کے ڈرائیور سمیت تین خواتین کو شدید تشد د کا نشانہ بنایا اور کار کے شیشے بھی توڑ ڈالے خواتین کے شور مچانے پر علاقہ کے مکینوں دُکانداروں اور دیگر افراد نے مداخلت کرتے ہوئے تینوں افراد کو پکڑ کر انہیں شدید ردوکوب کیا پولیس نے سیال کالونی میرپورخاص کے موٹر سائیکل سوار نادر ولد شریف کو گرفتا ر کرلیا ۔