کا رکنو ں کی گمشدگی پر قوم پر ستوں کی ریلی

16 اپریل 2018

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کارکنوں کو گم کئے جانے کے خلاف ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کامریڈ امداد قاضی اور دیگر کی قیادت میں پوسٹ آفس چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قوم پرست جماعتوں کی جانب سے سندھ پروگریسیو کمیٹی قائم کی گئی تھی اب اس کمیٹی کے ارکان کو گم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا جن افراد کو غائب کیا گیا ہے اگر ان پر مقدمات ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔