مصر،لائیو ٹی وی شو میں میزبان کی خاتون مہمان کے ہاتھوں پٹائی
قاہرہ(صباح نیوز)مصر کے ایک ٹی وی شو کی لائیو ٹرانسمیشن میں خاتون نے ٹی وی شو کے میزبان کی پٹائی کر دی،صورت حال کے پیش نظر پولیس کو مدد کیلئے بلانا پڑا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔مصر کے ٹی وی پروگرام کے دوران مہمان کی میزبان کے ساتھ تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور مہمان خاتون نے میزبان کے سوال اٹھانے پر اتنا سخت رد عمل دیا کہ اس کو مارنے کیلئے لپکی اور میزبان کی درگد بنا دی۔صورتحال جب قابو سے باہر ہو گئی تو میزبان کو لائیو ٹرانسمیشن بند کرناپڑی اور مدد کیلئے پولیس کا طلب کر لیا جس نے آکر صورت حال کو کنٹرول کیا۔ٹی وی شو کے میزبان کی مہمان کے ہاتھوں درگد کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔