تھر میں مزید 3بچے موت کا شکار ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا

16 اپریل 2018

مٹھی(نامہ نگار) تھر میں مختلف بیماریوں اور غذائی قلت کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکتیں رک نہیں سکیں‘گذشتہ روز بھی سول اسپتال مٹھی میںدوران علاج مزید تین بچے ہلاک ہوگئے۔ ان میں حلادی دختر سومار عمر2 برس‘ انتظار ولد دولت عمر تین ماہ اورگائوںکیرٹی کے ڈانو کانومولود بچہ بھی شامل ہیں ۔