ایم کیو ایم کے20 کا رکن پی ایس پی میں شامل

16 اپریل 2018

نوکوٹ(نامہ نگار )ایم کیو ایم پاکستان کے سابق یونٹ انچارج و موجودہ یونٹ ممبر محمود بابر عرف پپو بھائی نے اپنے 20 ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم بہادرآباد سابق رابطہ کمیٹی کے ممبرشبیر احمد قائم خانی کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔نوکوٹ پی ایس پی کے صدر یعقوب قائم خانی نے محمود بابر کو ساتھیوںسمیت خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔