فلور ملز اور پی آرسی پرنیب کے چھاپے‘خراب گندم برآمد

16 اپریل 2018

رانی پور( نامہ نگار )نیب سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل اور جوڈیشل مجسٹریٹ منور علی پیرزادہ کی نگرانی میں رانی پور فلور ملز، میمن فلور ملز، گمبٹ پی آر سی پر چھاپے مارے گئے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کروڑوں روپے کی گندم میں کیڑا لگ چکا ہے 77000گندم کی بوریاں تباہ ہوچکی ہیں۔ 24ہزار گندم کی بوریوں میں خرد بردکرنے والافوڈ سپروائزر فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل اور جوڈیشنل مجسٹریٹ صوبھوڈیرو ایٹ رانی پور منور علی پیرزادہ کی نگرانی میں رانی پور فلوز ملز، میمن فلور ملز، گمبٹ پی آر سی پر چھاپے مارے گئے اس موقع پر نیب حکام نے بتایا کہ میمن فلور مل سے 24ہزار سرکاری گندم کی بوریاں میں خرد برد کی گئی ہے جبکہ گمبٹ کے سرکاری گودام کی گندم میں کیڑا لگ چکا ہے کیڑا لگنے سے 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم خراب جبکہ77000سو بوریاں تبا ہ ہوچکی ہیں چھاپے کے دوران فوڈ سپروائیزر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو معطل کیا گیا ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ کروڑوں روپے کی گندم غائب کردی گئی ہے۔