تیز رفتار ویگن الٹنے سے 2نوجوان جاں بحق
سکھر(بیورو رپورٹ )خیرپور شاہ حسین بائی پاس کے قریب جنگل ہوٹل کے سامنے تیز رفتار ڈاٹسن ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ایدھی رضا کاروں کے مطابق حادثے میں دو نوجوان ، انور علی عمر لاڑک اور شفیق عمر لاڑک جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال خیرپور میرس میں داخل کرایا گیا ہے ۔