میئر سکھر نے شہر کے مسائل حل کرنے کا حکم دے دیا

16 اپریل 2018

سکھر(بیورو رپورٹ) میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بلدیہ سکھر کے افسران کو شہر میں صفائی ستھرائی فراہمی و نکاسئی آب کی بہتری ‘ ناجائز تجاوزات کے خاتمے ‘ ٹریفک میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے افسران کے ایک اجلاس کے دوران شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ میئر سکھر نے سختی سے تاکید کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے والی تمام گاڑیوں کو کچرا اٹھانے پر مامور کیا جائے۔ شہر کی کسی بھی کچرا کنڈی یا کسی بھی جگہ کچرا نظر نہیں آنا چاہئے کوتاہی کو قطعی انداز نہیں کیا جائے گا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر لاپرواہی اور فرائض سے غفلت پر سخت اقدامات کئے جائیں گے۔