ٹرین سے ٹکرا کر بچی کا بازو کٹ گیا
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے رسول آباد علاقے میں ریلوے کی پٹریوں پر کھیل کے دوران 9 سالہ بچی رشیدہ چانڈیو کا دائیاں ہاتھ اور بازو ٹرین کے نیچے آنے کے باعث کٹ گیا جسے ورثا نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا ۔ جہاں زخمی بچی کو طبی امداد دی گئی۔ ورثا کے مطابق رشیدہ گھر کے باہر کھیلنے گئی جہاں اچانک تیز رفتار ٹرین کو دیکھ کر چڑھنے کی کوشش کی ۔جس دوران ہاتھ اور بازو ٹرین کے نیچے آنے کے باعث کٹ گئے۔