ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم‘ ایک شخص جاں بحق

16 اپریل 2018

ڈگری(نامہ نگار)ڈگری کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاتفصیلات کے مطابق ڈگری ٹنڈو باگو روڈپر گاؤں چڑی مار کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا۔جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار راجہ ولد پیارو خاصخیلی اور ایاز خاصخیلی ولد فیض محمد خاصخیلی شدید زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راجہ خاصخیلی جانبحق ہوگیا۔جبکہ ایاز خاصخیلی کوحیدرآباد ریفر کردیا گیاہے۔