بھائیو ں نے املا ک پر قبضہ کرلیا پو لیس مد د نہیں کر رہی ، بچل بھیل

16 اپریل 2018

میرپورخاص (بیورورپورٹ) عمرکوٹ کے بچل بھیل اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کے ظلم سے تنگ آکر انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گیا بچل بھیل نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میری 13ایکٹر زمین پر میرے سگے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اب وہ میرے گھر پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور میرے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اس نے بتایا کہ میرے بھا ئیوں پر آٹھ مقدمات درج ہیں لیکن پولیس انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی ہے میں اپنی فریاد لیکر پولیس کے پاس گیا مگر میری کوئی شنوائی نہیں ہوتی ہے بلکہ پولیس مجھ سے رشوت طلب کرتی ہے ۔