پانی پر جھگڑا ‘ ایک شخص زخمی
ڈگری (نامہ نگار)ڈگری کے نواحی ٹنڈو جان محمد پولیس اسٹیشن کی حد میں پانی کے وارے پر دو سگے بھائیوں میں جھگڑاہوگیاجس کے نتیجے میں ٹانگ پر گولی لگنے سے غلام رسول لغاری زخمی ہوگیاجسے رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈو جان محمد لایاگیا فرسٹ ایڈ کے بعد میرپورخاص ریفر کیا گیا ۔