چین، 60 ہزار کے ہجوم میں چہرہ شناخت کرنے و الی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار

16 اپریل 2018

بیجنگ (اے پی پی) چین میں پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا جو 60 ہزار افراد کےہمراہ ایک کنسرٹ میں شامل تھا۔آؤ کے نام سے شناخت کیے جانے والا ملزم چین کے شہر نان چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کا کنسرٹ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔پولیس نے کہا کہ 31 سالہ ملزم 'معاشی جرائم' میں ملوث تھا اور وہ گرفتار ہو جانے پر 'حیران' تھا۔واضح رہے کہ چین بھر میں عوام کی نگرانی کرنے کے لیے 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی وسیع و عریض نیٹ ورک نصب کیا گیا ہے۔ملزم آؤ کو کیمروں نے ٹکٹ خریدنے والے بوتھ پر شناخت کیا تھا اور جب وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گیا تو پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچ گئی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...