عدلیہ کو دبائو میں لانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے شرمناک ہیں: پی ٹی آئی

16 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو دباؤمیں لانے کے اوچھے ہتھکنڈے شرمناک ہیںجن کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت اور عدلیہ کو دھمکیاں دینے والے لیگیوں پر عائد ہوتی ہے جن سے فوری طور پر تفصیلی پوچھ گچھ ہونی چاہیے، شعیب صدیقی ،ظہیر عباس کھوکھر ،اعجاز ڈیال ،جمشید اقبال چیمہ ، مہر واجد عظیم ،میاں یامین ٹیپو اور جمشید بٹ نے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر فائزنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔ رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ صحا فیو ں اور ججز پر حملے بز د لا نہ کارروائی ہے ن لیگ کے گلو بٹ بے لگا م ہو چکے ہیں ن لیگ اپنے خلا ف فیصلے آ نے پرآ پے سے باہرہو چکی ہے ۔صدر ولید اقبال اور میاں حماد اظہرنے کہاکہ میاں نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد ن لیگ مشتعل ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ پر حملہ کرنیوالوں نے ہی جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ اس مکروہ اورگھناؤنے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیںاورملزمان کوفوری گرفتارکرکے انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے جبکہ ناکام وزیراعلی پنجاب شو باز شریف ،وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ فوری طورپرمستعفی ہوں۔