فرقہ وارانہ تشدد، انتہا پسندی کا خاتمہ امت کے مسائل کا حل ہے: طاہر اشرفی

16 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امت مسلمہ کے مسائل کا حل وحدت امت میں ہے، فرقہ وارانہ تشدد اور انتہاء پسندی کا خاتمہ ہی امت کے مسائل کا حل ہے، روس ، امریکہ ، شام کی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیں، بے گناہ شہریوں پر کیمیکل بمبوں کے حملے بد ترین درندگی ہے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے کہی ، انہوں نے کہا کہ شام کی عوام پر روس ، امریکہ کے حملے افسوسناک ہیں ، انہوں نے کہا کہ شام سے یمن تک بیرونی مداخلتوں ، ملیشیائوں اور دہشت گرد تنظیمیں بے گناہ انسانیت کی قاتل ہیں، جب بے گناہ عوام پر کیمیکلز بمبوں کے حملے کیے جاتے ہیں تو اس کی بھی مذمت ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ برطانیہ ، امریکہ کو جس طرح حق حاصل نہیں کہ وہ کسی مسلم ملک پر حملہ کریں ، انہوں نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کا فوری اجلاس بلا کر شام ، عراق اور یمن کے مسائل اور کشمیر ، فلسطین کی صورتحال پر واضح لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔