2013ء میں سیلاب سے متاثرین تاحال امداد کے منتظر، حکومتی وعدے وفا نہ ہوسکے

16 اپریل 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار)سال 2013ء میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کوجعلسازی کی وجہ سے ابھی تک مالی امداد نہیں ملی جبکہ اس کے بعدکے سالوں میں آنے والے سیلابوں کے متاثرین کومالی امداد کی رقوم مل چکی ہیں باخبرذرائع نے بتایاہے کہ اس بارے میں ضلعی حکام نے مریدکے اور فیروزوالہ کے محکمہ مال کے حکام سے رپورٹس طلب کرلی ہیںذرائع نے بتایاہے کہ 2013ء میں آنے والے سیلاب نے دو تحصیلوں فیروزوالہ اور مریدکے کے ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ پرتباہی مچادی تھی جس کے بعدحکومت نے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کومالی امداد دینے کی رقم جاری کی تو امدادی رقوم کے چیکوں کی تیاری میں گڑبڑ کردی گئی جس کے بعدان چیکوں پرپے منٹس روک دی گئیں اور اب تک بڑی تعداد میں کاشتکاروں کو مالی امداد نہیں ملی۔