اللہ کے سوا کسی کی بندگی کرنا شرک ہے: پروفیسر اسلم صدیقی
لاہور (پ ر) ممتازمذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے کہا ہے کہ شرک سب سے بڑا ظلم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنا ظلم اور شرک ہے۔ کشف اللہ کے نیک بندوں کو عطا ہوتا ہے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہروقت معافی مانگتے رہنا چاہئے کیونکہ اللہ توبہ قبول کرنے اور رحم کرنے والا ہے۔ جو لوگ استغفار کرتے ہیں، اللہ ان کی قبولیت فرماتا ہے۔ نماز اللہ کی عبادت ہے اللہ اور اس کا رسولؐ جدا جدا نہیں ہیں۔ جب اللہ کا رسولؐ جب بھی تمہیں بلائے فوری طور پر پابندی کرو۔