عدالتی فیصلوں سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے:محموداخترگورایہ

16 اپریل 2018

فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن ضلعی تنظیم کے چیف آرگنائزر محمود اختر گورایہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں سے نوازشریف کی مقبولیت کم نہیں بلکہ دن بدھ بڑھ رہی ہے۔ مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کر لیں یہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ نوازشریف کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ایک مخصوص گروہ مسلم لگ ن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے مگر ان کے تمام عزائم ناکام ثابت ہوں گے۔