آصفہ کے اہلخانہ کو انصاف دینے کا مطالبہ کرنیوالا سماجی کارکن قاتلانہ حملے میں زخمی

16 اپریل 2018

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسند وںنے ضلع کھٹوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں کم سن آصفہ کی بے حرمتی اورقتل کے خلاف آواز اٹھانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والے والے سماجی کارکن اور وکیل طالب حسین کو ایک جان لیوا حملے میں زخمی کر دیا ہے۔ طالب حسین کٹھوعہ معاملے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فرنٹ فار جسٹس نامی فورم کے پرچم تلے المناک واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔طالب حسین کو ایک ٹی وی شو میں حصہ لینے کے بعد واپسی پر نا معلوم افراد نے ادھمپور میں حملہ کر کے زخمی کردیا۔واضح رہے کہ طالب حسین کو 21جنوری کو بھارتی پولیس نے ایک احتجاجی ریلی کے دوران گرفتارکیا تھا تاہم وکلاء اور عوام کی طرف سے شدید ردعمل کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔