جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ سپریم کورٹ کو دبائو میں لانے کی کوشش ہے: اشرف عاصمی
لاہور (پ ر) جسٹس اعجازالا حسن کے گھر پر فائرنگ سپریم کورٹ کو دبائو میں لانے کی بھونڈی کوشش ہے۔ وکلاء اِس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اِ ن خیالات کا اظہار صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی نے خبردار کیا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کو ڈرانے والے کسی طور بھی اپنے مذموم مقاصد میں کا میاب نہیں ہوں گے۔