اربن ٹرانسپورٹ کوٹ عبدالمالک سے سٹیشن تک چلائی جائے، شہریوں کا مطالبہ
فیروز والہ (نامہ نگار) اربن ٹرانسپورٹ کا روٹ کوٹ عبدالمالک سے سٹیشن تک چلایا جائے۔ شہریوں نے بتایا کہ اربن ٹرانسپورٹ کا روٹ کچھ عرصہ سے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اگر روٹ بحال کردیا جائے تو شہریوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ اعلیٰ حکام فوری طور پر توجہ دے۔