مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سویپ کریگی: پیر ولی اللہ شاہ

16 اپریل 2018

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن (علماء و مشائخ ونگ) پنجاب کے چیئرمین اور دینی و روحانی شخصیت الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ استحکام جمہوریت ہی استحکام پاکستان ہے جتنا جمہوریت مضبوط ہوگی اتنا ہی ملک مضبوط ہوگا سب پاکستانیوں کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ پیارے وطن پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے جمہویت کو مستحکم کرینگے اور ووٹ کو عزت دلائیں گے۔ آنیوالے 2018ء الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی پورے ملک سے اپنی کارکردگی کی بناء پر کلین سویپ کریگی۔