امتتاع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے:مولانا عزیزالرحمن

16 اپریل 2018

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری علیم الدین شاکر و دیگر علماء نے ختم نبوت اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کوہر صورت یقینی بنائے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہا کہ 73ء کے متفقہ اسلامی آئین میں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کو جو تحفظ دیا گیا ہے اسکی پاسداری کرانا حکومت کی دینی کی ساتھ آئینی بھی ذمہ داری بنتی ہے اور جبکہ اس حوالے سے حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم بھی حکمرانوں کے مدنظر رہنا چاہیے جسمیں عدالت عالیہ نے ختم نبوت ونامو س رسالت کے تحفظ کے ضمن میں حکومت کو حکم نامہ صادر کیا ۔