ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کی سوانح عمری شائع ہوگئی

16 اپریل 2018

لاہور (پ ر) ممتاز سکالر، ماہر تعلیم اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کے قتل کے ذمہ دار کون ہیں؟ شہادت کا پس منظر کیا ہے۔ زیر اہتمام قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل، ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کی سوانح عمری پر ’’احوال و آثار‘‘ تالیف از ڈاکٹر محمد اسلم خان شائع ہوگئی ہے۔ کتاب میں ڈاکٹر صاحب کے خاندان، خدوخال، ابتدائی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، اندرون ملک اور بیرون ملک ملازمت، جدید نصاب تعلیم، تصوف، ریڈیو ٹیلی ویژن سے وابستگی، قرآن سے لگائو، بچوںکی تعلیم و تربیت، عشق رسولؐ، نماز کی اہمیت، جہاد، علم و سائنس کی ابتداء اور فضیلت، ایمان، شعوری عمل، حقوق نسواں اور دیگر اہم موضوعات پر سیرحاصل گفتگو کی ہے۔ ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ نے سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق، جنرل (ر) حمید گل، حکیم محمد سعید، عمران خان، محمد نواز شریف، ڈاکٹر مجید نظامی، ممتاز ادیب مقصود چغتائی، صفیہ منور بودلہ، ڈاکٹر میمونہ مرتضیٰ، پروفیسر بشریٰ مجاہد، ڈاکٹرزید ملک، حافظ بلال، حماد ملک، مجاہد حسین بودلہ اور دیگر اہم شخصیات پر مضامین اور اظہارخیال بھی کیا ہے۔