گالیاں اور گولیاں انصاف پر اثرانداز نہیں ہونگی: ناصر اقبال

16 اپریل 2018

لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ گالیاں اورگولیاں انصاف پراثراندازنہیں ہوں گی۔آزاد،منظم اورمتحرک عدلیہ ریاست ،سیاست ،صحافت ،جمہوریت،معاشرت اورمعیشت کے مفادمیں ہے۔عدلیہ اورججوں کامیڈیاٹرائل کرنیوالے حدسے تجاوزنہ کریں۔آزادعدلیہ کے ہرایک باضمیر منصف نے کسی دبائومیں آئے بغیر انصاف کی فراہمی اورفراوانی کابیڑہ اٹھایا ہے ۔عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کی رہائشگاہ پرفائرنگ قابل مذمت ہے،ہیومن رائٹس موومنٹ کے ارکان سراپااحتجاج ہیں۔ عدلیہ اورججوں کوتنہایاکمزور نہ سمجھاجائے۔ عوام آج بھی آزادعدلیہ سمیت ریاستی اداروں کی پشت پرکھڑے ہیں۔