فیروز والاہ انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس، متعدد افسر غیر حاضر

16 اپریل 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار)معلوم ہواہے کہ انسداد ڈینگی کی خاطر بلائے جانے والے اہم اجلاس میں متعدد افسروں نے شرکت کی زحمت گوارہ نہ کی ہے جس پر ڈی سی نے ان افسروں کی جواب طلبی کرلی ہے جن میں مینیجر مسلم اوقاف ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ ڈی او لیبر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کے علاوہ میونسپل کمیٹیز نارنگ منڈی کوٹ عبدالمالک اور مریدکے کے چیف آفیسرز شامل ہیں دریں اثناء ان افسروں کاکہنا ہے کہ وہ دیگر سرکاری مصروفیات کی بناء پر اس اجلاس میں شریک نہ ہوسکے تھے۔