پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی : یاسمین راشد

16 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحر یک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائزنگ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، رات کے بعد صبح دوبارہ فائزنگ کا ہو نا پولیس کی کارگردگی پرسوالیہ نشان ہے ، پولیس اور انتظامہ سوئی ہوئی ہے ،صوبے کی امن وامان کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہیں ، پولیس چوروں کے تحفظ پر معمور ہے،صوبے میں جنگل کا قانون ہے ، پنجاب میں حکومت نام کی چیز نہیں ،پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔