مالی : 2 کاربم دھماکے ، راکٹ حملے ، یواین امن مشن میں شامل فرانسی فوجی ہلاک ، 10 زخمی

16 اپریل 2018

ٹمکٹو، پیرس (اے ایف پی+ صباح نیوز) افریقی ملک مالی میں فرانس اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل بیس پر حملے میں فرانس کا فوجی ہلاک، 10 اہلکار زخمی جبکہ جھڑپ میں 15 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ فرانسیسی فوجی ترجمان نے غیرملکی ایجنسی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے بتایا حملہ آوروں نے فوجیوں کا بھیس بدل کر کار بم دھماکے کئے۔ مارٹر شیل پھینکے اور 4 گھنٹے تک راکٹ بازی کی۔ یہ بیس انٹرنیشنل ائر پورٹ کے قریب ہے۔ 2013ء سے ایسے حملوں میں یو این امن مشن میں شامل 162 فوجی مارے جا چکے ہیں۔ مشن کے سربراہ جین پائر نے کہا حملے کے باوجود افریقی ملک مالی میں امن بحالی کی کوششیں جاری رہیں گی۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے لڑاکا طیارے بھیجے گئے۔