آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، دوبارہ وارننگ جاری
سڈنی (صباح نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ۔ حکام کو ایمرجنسی وارننگ دوبارہ جاری کرنی پڑ گئی۔فائر سروس حکام کے مطابق 500 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔واضح رہے گذ شتہ روز لگنے والی آگ سے اب تک دو ہزار ایکڑ سے زائد اراضی تباہ ہوچکی ہے۔