بارسلونا میں علیحدگی پسند رہنماؤں کے حق میں مظاہرہ

16 اپریل 2018

بارسلونا (آن لائن)ہسپانوی شہر بارسلونا میں اتوار کے دن ہزاروں افراد نے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ یہ مظاہرین کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف ’بغاوت‘ کے الزامات عائد کرنے پر ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ میڈرڈ حکومت نے اس نیم خود مختار علاقے کے نو اہم رہنماؤں پر ’بغاوت‘ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جرمنی کی ایک عدالت نے چند روز قبل کاتلان رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ کو بغاوت کے الزامات کے تحت اسپین کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے۔