زہریلا کیمیکل روس میں تیار نہیں ہوا تھا: روسی وزیر خارجہ

16 اپریل 2018

ماسکو (آن لائن)روسی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سکرپل اور ان کی بیٹی کو جس زہریلے کیمیکل سے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، وہ امریکا، برطانیہ یا کسی نیٹو رکن ملک میں تیار کیا گیا تھا۔ سیرگئی لاوروف نے کہا کہ انہیں خفیہ معلومات ملی ہیں، جس کے تحت سوئس لیب میں اس مواد کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ BZ کیمیکل روس یا سابق سوویت یونین میں تیار نہیں کیا گیا تھا۔ سوئس لیب نے روسی وزیر خارجہ کے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔