سعودی عرب میں باپ نے اللہ کی رضا کیلئے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا

16 اپریل 2018

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں باپ نے اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیشہ کمشنری کے رہائشی حمود بن مسفر السبیعی نے اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا۔ معافی کا منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ بیشہ کمشنری کے بیشتر قبائل گردن زدنی کا منظر دیکھنے کیلئے میدان میں پہنچے ہوئے تھے۔ حمود السبیعی نے یہ اعلان کرکے کہ وہ اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کرتے ہیں سب لوگوںکو چونکا دیا۔ہر طرف سے پذیرائی کے نعرے بلند ہوئے اور ہر ایک نے انہیں بہترین اجر و ثواب کی دعائیں دیں۔