ا نگلش اتھلیٹ میراتھن ریس میں ایک کلومیٹر قبل ہمت ہار گئے

16 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے آخری روز سکاٹ لینڈ کے اتھلیٹ کیلیوم ہاکنز میراتھن ریس کے دوران اختتامی لائن سے ایک کلومیٹر ہمت ہار گئے ۔25سالہ اتھلیٹ شدید گرمی کی وجہ سے دوبار گرے اور سنبھل کر ریس جاری رکھنے کی کوشش کی مگر تیسری بار وہ ہمت ہار کر بیہوش ہو گئے ۔ بیہوش ہونے سے قبل انہوں نے کہا کہ یہ اقدام معطلی سے بچنے کیلئے اٹھایا مگر کیا کر سکتا تھا ۔ انہیں فوری طور پر ایمبولینس میں ہسپتال پہنچا یا گیاجہاں ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ۔ سکاٹ لینڈ کی میڈیکل ٹیم آج ان کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ان کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائےگا۔