رکاوٹوں کے باوجود اورنج لائن ٹرین منصوبہ تیزی سے جاری ہے: خواجہ احمد حسان

16 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان نے اورنج لائن ٹرین کے زیر تعمیر انڈر گرائونڈ جی پی او سٹیشن اور پیکیج ٹو کا چوبرجی سے ملتان چونگی تک روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے کہا کہ چند روز میں 27 کلومیٹر کے تمام مسنگ لنکس منسلک ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود منصوبے پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔ زیر زمین ٹریک پر کھدائی کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ رواںماہ پورے روٹ پر اسفالٹ کا کام مکمل ہوجائے گا اور ٹریک کے ساتھ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیکیج ٹو کا مجموعی سول ورک 80 فیصد سے زائد مکمل ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...