سٹی ہاﺅسنگ گوجرانوالہ میں شہر کے سب سے بڑے پارک کا افتتاح

16 اپریل 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹی ہائوسنگ میں شہر کے سب سے بڑے سٹی تھیم پارک کا افتتاح کردیاگیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسرمیجرجنرل(ر)راشدجاوید نے افتتاح کیا، سٹی ہائوسنگ نے اپنے ممبران کیلئے گوجرانوالہ کے علاوہ اپنے دیگر پراجیکٹس سیالکوٹ ، جہلم اورفیصل آباد میں بھی انٹرنیشنل طرز تعمیر کے شاہکارپارکس تعمیر کیے اوران سرسبزوشاداب پارکس میں فیملیزبالخصوص بچوں کیلئے جدید ترین تفریحی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرنے بتایاکہ سٹی ہائوسنگ جہلم میں گذشتہ برس سٹی سفاری پارک کا افتتاح کیاگیاتھا جبکہ گوجرانوالہ میں سٹی تھیم پارک میںماڈرن آرکیٹکچراورہارٹیکلچرکے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے جدید ترین جھولے اورفیملی کی تفریحی سہولیات کو مدنظر رکھاگیاہے۔ میجرجنرل(ر)راشدجاوید نے کہا تھاکہ گوجرانوالہ کے لوگوں کے ذوق کو پیش نظر رکھتے ہوئے سٹی تھیم پارک میںاوپن باربی کیو اورچائنیز ریسٹورنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔افتتاحی تقریب میں بریگیڈئر(ر)نعیم سرور ڈار، کرنل (ر)ظفراقبال، میجر(ر)نصراللہ خان، کرنل(ر) اعجاز سلیم، کرنل(ر) علی خوارزمی اور میجر(ر) عثمان ڈوگربھی موجود تھے۔