٭....ایک تصویر ایک کہانی....٭

16 اپریل 2018

یہ تصویر شرقپور روڈ کی ہے جوکہ مین جی ٹی روڈ کہلاتا ہے اسی روڈ کو کئی ماہ ہو گئے سیوریج بند‘ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے‘ یہ جگہ ڈینگی کی افزائش گاہ بن چکی اور کاروباری حضرات اور رہائشیوں کا جینا محال ہو چکا‘ ٹریفک کیلئے ٹوبہ روڈ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے جبکہ ایک ہی سڑک پر دوطرفہ ٹریفک چلائی جا رہی ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر رانا تنویر اور صوبائی ایم پی اے اصغر علی منڈا کا علاقہ ہے جن کے پاس وقت ہی نہیں کہ اس روڈ اور سیوریج کو کھلوا دیں‘ سکول اور مدرسہ جانے والے طلبا و طالبات نہایت مشکل میں ہیں‘ کوئی راستہ نہیں‘ پانی بند ہونے کے بعد اب کالا ہو گیا ہے‘ گندگی سے تعفن پھیل رہا ہے‘ لوگ بیمار ہو رہے ہیں‘ نین سکھ شرقپور رحمان گارڈن اور تمام اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے سیوریج کھولا جائے۔ (فوٹو: عابد حسین)