سب کو علم ہے فائرنگ کروانے والے کون لوگ ہیں: خرم گنڈا پور

16 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ فائرنگ کے شرمناک واقعہ کی تفتیش کا آغاز پنجاب کے وزیر لا قانون سے کیا جائے۔ سب کو علم ہے فائرنگ کروانے والے کون لوگ ہیں اور انکے مقاصد کیا تھے؟ انہوں نے کہاکہ24گھنٹے پہلے ایک بیان داغا گیا کہ کارکن کال کا انتظار کریں اور وہ کال جیسے ہی آئی معزز جج کے گھر پر فائرنگ ہو گئی۔