اووربلنگ، لوڈشیڈنگ کا ناگ مسلسل عوام کو ڈس رہا ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اوربلنگ اور لوڈشیڈنگ کا ناگ مسلسل عوام کو ڈس رہا ہے۔ حکومتی مافیا کرپٹ انتظامیہ سے ملی بھگت کے ساتھ اور بلنگ کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے جبکہ ملک کے چھوٹے بڑے شہریوںسمیت لاہور شہر میں بھی مسلسل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔حکومتی ادارے آئے روز اپنی کرپشن کا بوجھ کسی نہ کسی طرح غریب عوام کی جیبوں سے نکال رہے ہیں۔